7 اکتوبر، 2024، 11:31 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85620275
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی فوج کا ایک سال کے دوران 728 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

تہران (ارنا) صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران انکے 728 فوجی مارے گئے۔

غزہ جنگ کے ایک سال بعد صہیونی فوج نے بتایا کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 728 صیہونی فوجی ہلاک اور 4 ہزار  576 فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 696 کی حالت تشویشناک ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق غزہ کے اندر 27 اکتوبر سے شروع ہونے والی لڑائی میں 346 فوجی مارے گئے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں جاری لڑائی کے دوران صہیونیوں نے اپنے جانی نقصان کے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کی بھرپور کوشش کی ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .